ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پکڑا گیا 16,79,860 مالیت کا سونا

منگلورو : انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پکڑا گیا 16,79,860 مالیت کا سونا

Tue, 14 Dec 2021 21:42:11    S.O. News Service

منگلورو،14؍ دسمبر (ایس او نیوز) دبئی سے آنے والے کاسرگوڈ کے ایک مسافر سے ایئر پورٹ کسٹمز نے 16,79,860 روپے مالیت کا سونا ضبط کر لیا جسے غیر قانونی طور پر ملک میں اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ مسافر شارجہ سے انڈیگو فلائٹ کے ذریعے منگلورو ایئر پورٹ پہنچا تھا ۔ اس نے اسٹیریو کیبلس کے جیاکس کے خالی حصوں ، اگربتی جلانے کے اسٹینڈ، بسکٹ بنانے کے لئے آٹا پریس کرنے کی مشین اور موم بتی لگانے کے اسٹینڈس وغیرہ میں سونا چھپا رکھا تھا ۔ کسٹمز افسران کی ایک خصوصی مہم کے دوران چھپایا گیا ضبط کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔


Share: